بلوچستان ضلع گوادر اور کیچ سے منسلک علاقے دشت سیاھجی، دور کنڈگ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فورسز نے علاقے کے لوکل گاڑی والوں کو آنے جانے پر پابندی لگا کر کہہ دیا تھاکہ دو دن تک کسی بھی جگہ جانے پر پابندی ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ علاقوں میں نیٹ ورک بند کیاگیا ہے جس کی وجہ سے کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوپارہی ہیں۔