بی این ایم جرمنی چیپٹر کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دل مراد بلوچ، سیکریٹری جنرل بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکرٹری جنرل دل مراد بلوچ نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا ہے کہ جرمنی چیپٹر کی جانب سے ہنوفر میں چھٹے چیپٹر کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر میں تمام ساتھیوں، کارکنان اور نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دیارِ غیر میں قومی تحریک، پارٹی فعالیت اور بلوچ قومی جدوجہد کے لیے جس سنجیدگی، فکری وابستگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ دوست اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، وہ یقیناً قابلِ تحسین اور قومی شعور کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا یہ اجلاس شہید فدا احمد بلوچ اور بلوچستان کے عظیم شہدا کے نام منسوب کرنا اس امر کا اظہار ہے کہ بی این ایم شہدا کی قربانیوں، کارکنوں کی قومی شعور اور شبانہ روز محنت سے قومی آزادی کے عظیم مقصد کے شاہراہ پر گامزن ہے۔ بلوچ قومی شہدا کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا وہ باب ہیں جن سے ہم حوصلہ، استقامت اور فکری رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

میں اصغر بلوچ کی قیادت میں نومنتخب قیادت سے امید رکھتا ہوں کہ وہ بلوچ شہدا کی پارٹی کے مشن کو مزید تدبر، دانشمندی، تنظیمی بصیرت اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اجتماعی سوچ، نظریاتی پختگی اور باہمی اعتماد کے ساتھ قومی تحریک کو مزید مضبوط کریں تاکہ بلوچ قومی جدوجہد کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

مجھے یقین ہے کہ بی این ایم جرمنی چیپٹر اپنی نئی قیادت کے تحت نہ صرف پارٹی استحکام کو فروغ دے گا بلکہ قومی تحریک کے سفارتی، سیاسی اور فکری محاذوں پر بھی مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب: حلیم زہری کی مبینہ جبری گمشدگی پر تشویش، فوری بازیابی کا مطالبہ

پیر مئی 18 , 2026
حب کے علاقے اللہ آباد ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے حلیم زہری کی مبینہ جبری گمشدگی پر اہلِ خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حلیم زہری ولد عبدالقادر کو اللہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ