ذہنی معذوری کا شکار نوجوان اغوا، بوڑھے والد کی بازیابی کی اپیل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ذہنی معذوری کا شکار نوجوان محمد عیسیٰ کے جبری گمشدگی کے بعد ان کے بوڑھے والد نے حکام سے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

ناگ زامران کے رہائشی کریم بخش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا محمد عیسیٰ جو اس وقت سرکاری فارم کالونی آپسر میں رہائش پذیر تھا، اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران گاڑی میں سوار مسلح افراد وہاں پہنچے اور اسلحہ کے زور پر انکے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔

کریم بخش کے مطابق مسلح افراد نے ان کے بیٹے سے موبائل فون طلب کیا، حالانکہ وہ موبائل فون استعمال ہی نہیں کرتا، ان کا کہنا ہے کہ اس دوران مسلح افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ذہنی معذوری کا شکار ہے اور نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی کے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات استعمال کررہا ہے، جس کے باعث انہیں اس کی صحت اور سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔

کریم بخش کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ، کمشنر مکران اور ایس پی کیچ سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ میں کامران خان کے والد اور بھائی کی شرکت، جمیل احمد سرپرہ کے لواحقین کا رابطہ

بدھ نومبر 25 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6430ویں روز بھی جاری رہا۔ آج احتجاجی کیمپ میں جبری لاپتہ کامران خان کے والد اور بھائی نے بھی شرکت کی اور ان کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ