کولواہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ آپریشن کی غرض سے علاقے میں داخل ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد مرہ شم اور اوٹان کے درمیان گھات لگائے بیٹھے تھے، جہاں فوجی قافلہ شدید حملے کی زد میں آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم بلوچستان میں ماضی میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات، سوراب اور قلعہ عبداللہ میں حادثات و فائرنگ کے واقعات، دو شخص ہلاک، متعدد زخمی

پیر مئی 18 , 2026
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے علاقے سورو کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے گر گئی، جس کے باعث دونوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ