قلات، سوراب اور قلعہ عبداللہ میں حادثات و فائرنگ کے واقعات، دو شخص ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے علاقے سورو کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے گر گئی، جس کے باعث دونوں افراد شدید متاثر ہوئے۔ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک شخص کی لاش قانونی کارروائی کے بعد رورل ہیلتھ سینٹر مندے حاجی منتقل کردی گئی۔

ادھر سوراب کے علاقے کلی سرخ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اسماعیل ریکی شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ صدر تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت احمد اللہ ولد میر احمد سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حمید اللہ ولد حاجی فدا محمد قوم کاکوزئی کو تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مختلف واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ: پاکستانی فوج پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، حکام کی تصدیق

پیر مئی 18 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار انفنٹری یونٹ اور انجینئرز یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔ یاد رہے کہ آج کولواہ میں مراشم اور اوٹان کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ