
اطلاعات کے مطابق، معروف بلوچ گلوکارہ نوشین قمبرانی کے بھائی ناصر جان قمبرانی کو سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے نوشین قمبرانی بلوچ نے کہا کہ ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے بھائی ناصر جان قمبرانی کے غیر قانونی جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو آج رات تقریباً 2:30 بجے سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں نے ان کے گھر کلی قمبرانی سے زبردستی حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس ظالمانہ اقدام نے ہمارے خاندان کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، اور ہمیں ان کی حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں۔
نوشین قمبرانی نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں غیر انسانی اور غیر منصفانہ عمل ہیں، جنہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ براہ کرم ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، آواز اٹھائیں اور ناصر جان کے لیے انصاف کا مطالبہ کریں!