
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے لاکہریان میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز ناکہ بندی کے دوران پولیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک پولیس افسر سعید احمد میمن ولد محمد سقیّد سکنہ گلستانِ جوہر کراچی، کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مغوی افسر محکمۂ ایکسائز میں انسپکٹر کے عہدے پر تعینات بتائے جاتے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
