دکی میں دو افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے دکی میں دو افراد کی لاشیں ندی سے برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں پیش آیا، جہاں مقامی افراد کی اطلاع پر ندی سے دو نعشیں برآمد کی گئیں۔ دونوں افراد کے جسم گولیوں سے چھلنی پائے گئے۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت موسیٰ خان ولد میرو (سکنہ پژہ کوہلوا) اور لعل خان ولد رحیم خان (سکنہ چھپر رکنی) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب اور خضدار میں پاکستانی فورسز پر حملے

جمعہ مارچ 20 , 2026
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں مسلح افراد کی کارروائیوں اور دھماکوں کے نتیجے میں جانی نقصانات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے ایک کسٹم پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ