کیچ: زامران میں باپ بیٹے اغوا کے بعد قتل، لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سے باپ اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے قتل کرکے پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کہدہ پیر محمد زامرانی اور ان کے بیٹے عبداللہ یلان زئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کہدہ پیر محمد زامرانی معروف شخصیت مرحوم حاجی عبدالرشید زامرانی کے فرزند تھے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو زامران کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں قتل کرکے لاشیں ویران مقام پر پھینک دی گئیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان: پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

اتوار مئی 3 , 2026
بلوچستان میں پاکستانی فورسز نے مختلف واقعات میں اپنے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جہاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ