کیچ مزن بند میں گذشتہ روز پاکستانی فوجی قافلے داخل ہوکر فوج کشی میں مصروف ہوگئی ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج مزن بند کے پہاڑ سے نکلنے ولالی چھوٹی بڑی ندی نالوں پر مورچہ سنبھالے بیٹھی ہوئی ہیں۔ اس وقت ،گوراپی، کنٹانی، زال کلگ اور سمائلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں فوج کشی کر رہی ہے ۔
اس طرح کولواہ زربار اور شاہ باتل سمیت آس پاس کے علاقوں میں بھی فوج کشی ہورہی ہے ۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مزکورہ علاقہ میں جنگی ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ہے ۔
دریں اثناء ڈیرہ غازی خان سے بارکھان کے علاقہ بغاؤ کے رہائشی شہزاد بلوچ نامی نوجوان لاپتہ ہے ،بتایا جارہاہے کہ وہ آج صبح ڈیرہ غازی خان سے لاپتہ ہواہے۔
لواحقین نے تمام انسان دوستوں سے گزارش کی ہے کہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھائیں۔