
تربت کے علاقے للین ناصر آباد میں تربت۔مند شاہراہ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں چار مزدور زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ للین کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار مزدور زخمی ہوئے جبکہ کمپنی کی ایک گاڑی کو نذرِ آتش کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
