مشکے: پاکستانی فوج کے قافلوں پر حملے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے شریکی میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد کمک کے لیے آنے والے ایک مزید فوجی قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں پاکستانی فوج کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بعذیہ کیمپ منتقل کیا گیا۔

تاحال حملے میں ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں بھی پاکستانی فوج پر حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جس کی حکام نے تصدیق کی تھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

۲۸ مئی یوم تکبیر یا ظلم کبیر

ہفتہ مئی 23 , 2026
تحریر : نصیر بلوچ ۲۸ مئی ۱۹۹۸ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو ایک طاقتور ریاست کے طور پر پیش کیا۔ اس دن کو “یومِ تکبیر” کا نام دیا گیا، اور ریاستی بیانیے نے اسے محض ایک سائنسی کامیابی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ