گوادر: پانوان اور گنز کے درمیان پانچ افراد کی لاشیں برآمد، دو کی شناخت ہوگئی

گوادر: ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پانوان اور گنز کے درمیان سڑک کے قریب پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے سول ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پانچ میں سے دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت ہونے والوں میں شاہ بخش اور پیری ولد عیسیٰ شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ بخش مقامی کونسلر عبد الکریم کے بھائی تھے۔ باقی تین لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال جیونی میں موجود ہیں۔

واقعے کی وجوہات اور ہلاکتوں کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں مل سکی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زیارت میں پولیس چوکی پر حملہ، 9 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

منگل جولائی 7 , 2026
زیارت: بلوچستان کے سیاحتی ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد اہلکار زخمی اور بعض کے اغوا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ