زیارت میں پولیس چوکی پر حملہ، 9 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

زیارت: بلوچستان کے سیاحتی ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد اہلکار زخمی اور بعض کے اغوا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد اور پولیس کے درمیان رات بھر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے، جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ لاپتا اور مبینہ طور پر اغوا ہونے والے اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک اور خاران کے درمیان مسلح افراد ناکہ بندی، ایک سرکاری شخص اسلحہ سمیت گرفتار

منگل جولائی 7 , 2026
واشک اور خاران کے درمیانی علاقے ہرماگے میں پیر کی شب مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 جولائی کی شب واشک–خاران سی پیک لنک روڈ پر چند گھنٹوں تک ناکہ بندی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ