کیچ: مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق آج رات 8:30 بجے کیچ کے علاقے گورکوپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ،جس سے فورسز کو بھاری جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اس سے قبل ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔