میڈیکل کالج کے طالبا کے ساتھ مل کرایک لائحه عمل طے کرکے شدید احتجاج کرینگے. بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کرده مزمتی بیان میں کہا ہے که مکران میڈیکل کالج میں آئے روز مسئلوں کے امبار لگے ہوئے ہیں انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے. کالج انتظامیہ اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے مختلف حیلے بہانے بنا کر رفو چکر ہو کر غائب ہو جاتی ہے.

انھوں نے کہاہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجوں کی طرح نئے اسٹیبلش ہونے والے مکران میڈیکل کالج بھی کرپشن کی زد میں ہے جو انتہائی خراب صورتحال سے گزر رهی ہے اگر مزید اس طرح ہوا تو آنے والے وقت میں مکران میڈیکل کالج ایک تعلیمی کنڈر بن جائے گی.

ترجمان نے کہاہے کہ کالج بنیادی ضروریات زندگی سے نہ صرف محروم ہے بلکہ دیگر ضروری ساز و سامان موجود ہیں، جس سے طالبعلم اپنی تعلیمی سفر کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکیں. کالج میں بیس سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ جنریٹر کے ہوتے ہوئے ہو رہی ہے اور جنریٹر کھلے آسمان میں پڑا ہوا ہے ، ہم کالج انتظامیہ کو سخت الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ اگر کالج کے مسئلوں کو توجہ نہ دی گئ اور حل نہیں کئے گئے تو ہم میڈیکل کالج کے طالبعلموں کے ساتھ مل کرایک لائحه عمل طے کرکے شدید احتجاج کرینگے.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مکران پنجگور بعد شال کا تعلیمی ادارہ سائنس کالج بھی آگ سے نہیں بچ سکا عمارت جل کر خاکستر ہوگیا

اتوار ستمبر 1 , 2024
شال سائنس کالج کو نامعلوم جو سب کو معلوم ہے نے آگ لگادی آگ سے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گورنمنٹ سائنس کالج میں لگنے والی آگ نے مرکزی دروازے کے ساتھ بڑے حصے کو لپیٹ میں لیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تاخیر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ