
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت الطاف ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
