فرد سے خاندان اور خاندان سے نسلوں کی قربانی: شولان بلوچ

فرد سے خاندان اور خاندان سے نسلوں کی قربانی

تحریر: شولان بلوچ

قربانی ایک ایسی روحانی کیفیت ہے، شاید جس کو ایک تحریر میں بیان کرنا خود اس لفظ کے ساتھ کی گئی سب سے بڑی ناانصافی ہوگی، کیونکہ میں جتنا بیان کرنا چاہوں، پھر بھی اس لفظ کا جو وجود ہے اور جس مقصد کے لیے میں لفظ کو بیان کر رہا ہوں، شاید اُس کا ایک فیصد بھی اس تحریر میں بیان نہ کر سکوں، کیونکہ کچھ ایسے کردار ہیں جنہوں نے اس لفظ سے بھی زیادہ رتبہ کمایا ہے اور اپنے ٹپکتے ہوئے لہو سے اس سرزمین کی تاریخ لکھی ہے۔

تو اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں لکھنے سے پہلے ہی ہاتھ کانپ جاتے ہیں اور دل کی دھڑکن جیسے رک سا جاتا ہے۔

لیکن اپنے قومی ہیروز اور اُن عظیم ہستیوں کے بارے میں لکھنا بھی انتہائی زیادہ ضروری ہے تاکہ تاریخ ہمیشہ اُن کو یاد کرتا رہے اور آنے والی نسلیں آزادی کی اس قیمت کو سمجھ سکیں جس کے لیے ان جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اپنی آزادی کی قدر کریں اور اس پاک جنگ کو صرف ایک زمین کے ٹکڑے کو لینے کی حد تک محدود نہ رکھیں، بلکہ آزادی کے اصل وجود کو اپنے اندر اجاگر کریں، اس کی قدر کریں اور ذہنی طور پر اس غلامی سے نجات پائیں۔

اگر ہم کسی بھی حوالے سے قربانی کے فلسفے کو دیکھیں تو سب سے پہلے وہ فلسفہ کسی نہ کسی طرح ایک پڑھے لکھے فرد سے ہی شروع ہوئی ہے اور بعد میں کئی نسلوں تک اپنا اثر چھوڑتی ہے۔

اگر ہم بلوچستان کے اندر قربانی کے اس فلسفے کو نوآبادیاتی نظام کو مدنظر رکھ کر دیکھیں تو وہ اُسی دن سے ہی شروع ہوئی تھی جس دن انگریز نوآبادیت کار بلوچستان آئے اور ریاست قلات پر حملہ کیا۔ انہی سے قربانی کا سبق سیکھ کر نورہ مینگل جیسے کردار نمودار ہوئے اور بلوچستان کی آزادی کے لیے لڑتے رہے۔

جیسے جیسے وقت اور آلات بدلتے گئے اور بلوچ معاشرے میں علم و شعور نے پھیلنا شروع کیا اور پاکستانی نوآبادیاتی نظام کا دور ہوا تو بلوچ نے قربانی کے اس فلسفے کو صرف ایک فرد تک محدود نہ ہونے دیا، بلکہ جب بھی کسی خاندان میں کسی نے قربانی دی تو اپنے شعور کی بنیاد پر اُنہی کے خاندانوں سے آنے والی نسلوں نے بھی جنگ میں بھرپور حصہ لیا اور اپنی قومی آزادی، بقا اور شناخت کے لیے قربانیوں کے اس سلسلے کو جاری رکھا اور دنیا کے عالمی ممالک کو اپنی جنگ کے ذریعے بلوچستان کے مسائل پر بولنے، بلوچستان کی آزادی اور بلوچ کی عزت و غیرت کی پامالی پر بولنے اور لکھنے کے لیے متوجہ کیا۔

سب سے پہلے اگر ہم قربانیوں کی بات کریں تو پہلا نام جو میرے ذہن میں آتا ہے، وہ مجید برادرز کا ہے، جنہوں نے نہ صرف خود اس سرزمین کے لیے اپنی آخری سانسیں لگا دیں، بلکہ اپنی قربانیوں سے پورے بلوچ قوم کو جنگ کی طرح متوجہ کیا۔ آج بھی جب نوجوان بیٹھتے ہیں، بلوچ کی تحریک اور جنگ پر بات کرتے ہیں تو اُن کے سب سے پہلے الفاظ وہ مجید لانگو (مجید اول) کی ہوتی ہے، جس نے 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو پر فدائی حملہ کرکے بلوچ کی جنگ کا جو نیا باب ہے، اُس کا آغاز کیا اور اس کے بعد ان کی قربانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بس چلتا ہی گیا اور آخرکار 2009 اور 2010 کی دہائی میں امیر بخش سگار اور ایڈووکیٹ مجید ثانی (مجید دوم) تک جا پہنچا اور تب جا کر ان تینوں بھائیوں کی نہ ختم ہونے والی داستان تینوں کی قربانیوں سے سرانجام ہوئی۔ ان بھائیوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مجید اول نے بلوچ کی تاریخ میں سب سے پہلے فدائی حملہ کیا، امیر بخش نے سب سے پہلے سگار بلوچ کا اعزاز اپنے نام کیا اور مجید دوم کے نام پر بلوچ تاریخ کی سب سے پہلی اسکواڈ ”مجید بریگیڈ“ تشکیل دی گئی، جو ان کی عظیم قربانیوں اور اُن کے فلسفے کو آگے لے جانے کی ایک کوشش ہے، جو آج تک جاری و ساری ہے۔

ان شہدا کی داستان میرے دماغ میں چل ہی رہی تھی کہ میں نے اپنا X اکاؤنٹ کھولا تو سب سے جو پہلی پوسٹ میرے سامنے آئی، وہ استاد نواز حرف گاجیان کی تھی، جس کو میں نے پڑھنا شروع کیا۔ پڑھتے پڑھتے جب شہید کے فیملی کا ذکر آیا اور ان کے بھائی مبشر ہوت اور نبیل ہوت کا ذکر آیا، جسے پڑھ کر پھر سے میرے وہ بچپن کی داستانیں اور یادیں تازہ ہوئیں۔ تب سے آج تک ہمیشہ سے میرے ذہن میں تھا کہ ان بھائیوں اور اُس عظیم ماں جس نے ان جیسی ہستیوں کو جنم دیا ہے، کچھ لکھوں گا، لیکن سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا لکھوں۔ آج تیرہ نومبر کے دن آپ پر کچھ لکھا ہے۔ یہ جان کر کہ آپ برادرز کی قربانی ایک تحریر میں بیان نہیں ہو سکتی، کیونکہ کردار بیان نہیں ہو سکتے۔ جس نے قربانی دی ہے، وہی اس کی اہمیت سمجھ سکتا ہے۔ یہ ایک احساس ہے، ایک فکر ہے، جو انسان کی روح کے اندر بستی ہے، جو میری روح کے اندر آپ شہدا کی یاد میں بسی ہے۔ یہ لفظ تو اُن احساسات کی ایک جھلک ہے جس کو میں بیان کر رہا ہوں۔ جب تک میں زندہ ہوں، آپ کی یاد ہمیشہ میری روح میں بستی رہے گی اور مجھے لکھنے اور مزاحمت کے لیے ہمت دیتی رہے گی، اور میں لکھتا اور لڑتا رہوں گا، اپنی قلم کی آخری سیاہی کے قطرے تک اور بدن کے آخری لہو تک۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ