
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بنک چڑہائی (کنڈگ) پسنی روڈ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت جان محمد ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو گومازی تمپ کا رہائشی اور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔
ذرائع کے مطابق جان محمد کو 24 جنوری 2026 کو پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گرو ڈیتھ اسکواڈ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جن کی لاش آج برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
