دشت اور پنجگور سے تین افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے علاقے دشت میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت ماسٹر عابد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کھڈان کا رہائشی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تین ہفتے قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے سریکوران میں دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

رپورٹر کے مطابق مقتولین کی شناخت نبیل ولد جمیل احمد اور شہاب ولد نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سند ءِ سر دزپروم سے بتایا جاتا ہے۔

دونوں لاشوں کو ہنگامی طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ