کوئٹہ سے 3 بلوچ نوجوان جبری لاپتہ؛ پنجگور اور سوراب سے 4 لاشیں برآمد

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے تین بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی خفیہ اداروں، سی ٹی ڈی (CTD) اور پولیس اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ جبکہ پنجگور اور سوراب سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق کوئٹہ سے لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

محمد عمران ولد عبدالغفور: 23 سالہ محمد عمران، جو سریاب مل عوامی پمپ کوئٹہ کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے کورٹ کلرک ہیں، انہیں 12 نومبر 2026 کو شام 5 بجے سریاب روڈ کوئٹہ سے آئی ایس آئی (ISI) اور پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مہاز بلوچ ولد حاجی عبدالجبار: قمبرانی روڈ کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ مہاز بلوچ، جو پیشے کے لحاظ سے سیکیورٹی گارڈ ہیں، انہیں 9 نومبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے کوئٹہ بازار سے آئی ایس آئی (ISI) اور سی ٹی ڈی (CTD) اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

دینار بلوچ ولد علی نواز: 18 سالہ طالب علم دینار بلوچ، جو کلی جیو شاہ جی چوک کوئٹہ کے رہائشی ہیں، انہیں 13 نومبر 2026 کو شام 4 بجے ان کے گھر (کلی جیو، شاہ جی چوک کوئٹہ) سے ایم آئی (MI) اور سی ٹی ڈی (CTD) اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں، طلباء اور محنت کشوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تنظیم نے انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لیں اور تمام لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پسکول کے علاقے سے برساتی نالے سوراپوک کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب سوراب کے تحصیل دشت گوران کے علاقے مل مدرسہ ایریا سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر تھانے کی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سوراب منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ شناخت کے لیے لاشیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتولین کی شناخت سمیت واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ