تربت: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک

تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن میں عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہوشاپ کا رہائشی دوشمبے ولد سعید لانٹو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ایک دکان کے سامنے خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اطلاعات موصول ہوئیں ہے کہ مقتول دوشمبے ولد سعید لانٹو ڈیتھ اسکواڈ کا اہم رکن تھا۔

پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ