مکران پنجگور بعد شال کا تعلیمی ادارہ سائنس کالج بھی آگ سے نہیں بچ سکا عمارت جل کر خاکستر ہوگیا

شال سائنس کالج کو نامعلوم جو سب کو معلوم ہے نے آگ لگادی آگ سے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گورنمنٹ سائنس کالج میں لگنے والی آگ نے مرکزی دروازے کے ساتھ بڑے حصے کو لپیٹ میں لیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تاخیر سے اطلاع ملنے کے باعث آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو ا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق بظاہر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔ آتشزدگی سے کالج کا مرکزی کوریڈور اور وائس پرنسپل کا دفتر جل کر خاکسترہو گیا ہے،آگ سے انٹر کلاسز کے متعدد کمروں کو بھی نقصان پہنچاہے ،کالج انتظامیہ کا مزید کہناہے کہ ایڈمن دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کا مرکزی شہر میں ہونے کے باوجود فائر بریگیڈ کو اطلاع تاخیر سے دینے کا مقصد واضح ہے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فورسز کو مذکورہ کالج کے زمین ہتھیانا ہے ، جس کی وجہ سے انھوں نے یہ گھناونا حرکت صرف اور صرف زمین ہتھیانے کیلے کیا ہے ۔

یہ پہلی بار نہیں سرکاری املاک کو ہتھیانے کیلے انھوں نے ایسے گھناونے جرم کا ارتکاب کرتے آئے ہیں، اگر کسی کو یاد ہو تو خضدار ، میں گرلز اسکول کی عمارت کی زمین،میونسپل کمیٹی کی پراپرٹی ، کوہلو میں پبلک لائبریری ، اور دیگر بے شمار عوامی پراپرٹی پر قبضہ کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل رہاہے ۔

رائے عامہ کا خیال ہے کہ ریاست بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو پھلنے پھولنے اس لیے نہیں دیتا کہ لوگوں کی تعلیم سے آنکھیں کھلیں گے ، اس لیے کبھی وہ مذہبی شدت پسندوں ،ڈیتھ اسکوائڈ ،لینڈ مافیا ،تو کبھی خفیہ اداروں اور فورسز مل کر ایسے کھیل کھیلتے ہیں،

شال کالج سے نہ صرف عمارت بلکہ یہاں کے طلباء کا مستقبل بھی جلادیا گیا ہے ۔
مکران ہو یا سروان ،جھلاوان ،رخشان انھوں نے ہر وقت علم دشمنی سے پیچھے نہیں رہے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان قبائلی جھگڑے اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد ھلاک ،دو زخمی۔ بارش سے ھلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی ،

اتوار ستمبر 1 , 2024
خضدار کے علاقے گاج چھارومچھی میں قبائلی خونی تصادم دو افراد ھلاک ،آمدہ اطلاعات کے مطابق گاج چھاور مچھی میں خونی قبائلی تصادم اقوام ساسولی کے دوگروپوں میں لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں حاجی ولد محمد بخش ساسولی اور محمد رمضان ولد جمعہ خان ساسولی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ