تربت: دشت میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک، 2 زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے دشت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ کی گئی، جنہیں بعض ذرائع افغان مہاجرین قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ پاکستانی فوج فورسز کی جانب سے کی گئی ہے، تاہم واقعے کی وجوہات اور مکمل تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واقعے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: کلی خلی میں چھاپہ، بلال احمد نیچاری حراست کے بعد لاپتہ، ایک شخص رہا

اتوار مئی 3 , 2026
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے کلی خلی کے علاقے میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے رہنما ایم جے بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بلال احمد نیچاری اور اسداللہ بنگلزئی کو حراست میں لے کر نامعلوم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ