
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج علی الصبح پاکستانی فورسز نے کلی خلی کے علاقے میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے رہنما ایم جے بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بلال احمد نیچاری اور اسداللہ بنگلزئی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں اطلاعات ہیں کہ اسداللہ بنگلزئی کو رہا کر دیا گیا، تاہم بلال احمد نیچاری تاحال لاپتہ ہیں۔
اہلخانہ اور ساتھیوں نے بلال نیچاری کی فوری اور بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
