
بلوچستان کے شہر حب میں ندی پل کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو رضاکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رضاکار پانی میں اتر کر نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
ابتدائی طور پر ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت ادیپ ولد عامر (عمر 18 سال)، حذیفہ ولد عبدالحق (عمر 20 سال) اور حارث ولد حنیف (عمر 20 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔
