بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں اور جھڑپوں کی اطلاعات

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں، قافلوں اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے دمب میں گزشتہ روز مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کے دوران شدید جھڑپ ہوئی، جبکہ ایک افسر سمیت متعدد اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بھی گزشتہ روز ناکہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران ایک فوجی میجر کی بلٹ پروف گاڑی ڈرائیور سمیت لے جایا گیا۔

اسی اور الحسن ہوٹل اور ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر بھی فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا، ہوشاپ میں قائم ایک مرکزی سیکیورٹی چوکی اور زیرو پوائنٹ پر واقع پولیس چوکی پر بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں نگرانی کے لیے نصب کیمرے تباہ کیے گئے۔

ادھر ضلع قلات کے علاقے بدرنگ میں بھی ایک فوجی کیمپ پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تصدیق جاری نہیں کی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ