بلوچ شہداء کی یاد میں بی این ایم زیرِ اہتمام کل جرمنی کے شہر ہینوور میں کانفرنس منعقد ہوگی

بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کے زیرِ اہتمام "یومِ شہدائے بلوچ ” (شہمیرانی روچ 2026ء) کی مناسبت سے کل بروز ہفتہ 14 نومبر 2026ء کو جرمنی کے شہر ہینوور (Hannover) میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

"بلوچستان: آزادی، شناخت اور قربانیوں کی میراث کی جدوجہد” (Balochistan: The Struggle for Freedom, Identity and the Legacy of Sacrifice) کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بلوچ قومی تحریک کے رہنماؤں کے علاوہ معروف سیاسی شخصیات، تجزیہ کار، محققین اور بین الاقوامی صحافی اظہارِ خیال کریں گے۔

کانفرنس کے مقررین میں بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ،کارلوس زوروتوزا (Karlos Zurutuza)،ڈاکٹر نصیر دشتی،لاکھو لوہانہ،منظور پشتین،رفیع اللہ کاکڑ،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور حاتم بلوچ شامل ہیں جبکہ کانفرنس کی نظامت (Moderation) کے فرائض سلیم بلوچ اور ندیم سلیم سرانجام دیں گے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے تمام بلوچ عوام، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسند حلقوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ بلوچ قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ