پسنی: نلینٹ سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک سال قبل جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے نلینٹ میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت ایک سال قبل جبری لاپتہ ہونے والے افراد، اجمل اور سید شاہو، کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک لاش اجمل ولد یاسین، ساکن تربت، کی ہے جنہیں گزشتہ سال اگست میں گوادر سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ جبکہ دوسری لاش سیدی ولد شاہو، سکنہ جیونی پانوان، کی ہے جو تین مرتبہ جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے تھے اور آخری بار گزشتہ سال ستمبر میں لاپتہ ہوئے تھے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیمیں طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ