سوراب: بینچہ میں پاکستانی فوجی قافلے پر شدید حملہ، متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے بینچہ میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فوج کی دو گاڑیاں شدید نقصان کا شکار ہو کر مکمل طور پر ناکارہ ہوگئیں، جبکہ تباہ شدہ گاڑیاں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی زد میں آنے والے قافلے کی مدد کے لیے آنے والی اضافی نفری پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں 12 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ متعدد لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں سڑک پر پڑی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد

اتوار مئی 10 , 2026
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت الطاف ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ