کیچ کے علاقے بلیدہ میں لاپتہ شخص کے بھائی بیٹے سمیت روڈ حادثے ھلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بلیدہ کراس پر گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بلیدہ میناز کا رہائشی عبدالحمید ولد پیر بخش اپنے بیٹے سمیت ھلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق عبدالحمید کے بھائی نصرم پیر بخش کو پاکستانی فورسز نے 12 اکتوبر 2023 کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا اور تاحال لاپتہ ہے۔
مقتول گزشتہ روز نصرم بلوچ کے رہائی کیلے جاری احتجاجی دھرنے میں شریک تھے، جو آج بیٹے سمیت بلیدہ سڑک حادثے میں مارا گیا ہے۔کیوں کہ دھرنا ختم کرنے اور نصرم بلوچ کی رہائی کی یقین دہانی کے باوجود نصرم بلوچ کے اہل خانہ بدستور تربت میں موجود تھے اور دھرنا دے رہے تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ یہ قدرتی حادثہ نہیں بلکہ نوجوان کو نشانہ بناکر ھلاک کیاگیا ہے ۔
اہلخانہ نے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔