بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مختلف اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ رات کے حملے کے بعد کیمپ کی جانب جانے والے راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیا تھا ۔
آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔