تربت ،خضدار دو بچوں سمیت 3 افراد پانی میں ڈوب کر ھلاک

خضدار کی تحصیل باغبانہ کے علاقہ توتک کے ایریا میں 2 کم سن بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے ایک کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔ مقامی لوگوں نے کم سن بچوں کے نعشیں نکال لی ۔

لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل باغبانہ شہرکے نواحی علاقے توتک کے ایریا میں پیش آیا، بچوں کی شناخت عامر ولد حاجی محمد حسن قوم شہول زبیراحمد ولد محمد قوم شہول جوکہ جان بحق اورتیسرا بچہ امیر ولد حاجی محمد حسن قوم شہول سے ہوا ہے جو بے ہوشی کی حالت میں ہستپال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دونوں جان بحق بچے کزن تھے۔

بچوں کی عمریں 5 /6 اور 7سال بتائی جاتی ہیں ۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی اور ان میں تیسرے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کیاگیا۔

تربت ، پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے سوراپ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش نکال لی، سوراپ ڈیم میں نہاتے ہوئے پیر کے روز ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا پی ڈی ایم اے کی اطلاع کے مطابق سوراب ڈیم میں خلیل احمد ولد رفیق احمد ساکن آپسر نامی ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیاتھا۔جس پر فوری طور کارروائی کرتے پر پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے مقامی غوطہ خوروں کے ذریعے ھلاک شخص کی نعش پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سردار عطاء اللہ مینگل کی تیسری برسی کے موقع پر، میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بطور رکن پارلیمنٹ استعفیٰ دیتا ہوں۔اختر مینگل

منگل ستمبر 3 , 2024
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پاکستان کے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جا کر استعفی بھی جمع کرا دیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ