سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کولواہ میں فورسز پر حملے ، ہلاکتوں کی اطلاعات

سبی ،ڈیرہ مراد جمالی کواہ میں فورسز پر حملے متعدد اہلکار ھلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب فورسز کے قافلے مسلح افراد نے گھات لگاکر حملہ کردیا ہے ،جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے۔

اس طرح ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاع ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب پائی پاس کے مقام پر بھی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے ۔

دریں اثنا ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

آخری اطلاع تک چاروں حملوں کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مچھ مجید بریگیڈ کے فدائین مزید بارہ اہلکار ہلاک کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوچکے ہیں۔ بی ایل اے

بدھ جنوری 31 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن درہ بولان کے تحت تنظیم کے چار یونٹوں فتح اسکواڈ، ایس ٹی او ایس، انٹیلی جنس ونگ اور مجید بریگیڈ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے مچھ شہر اور گردونواح کے داخلی و خارجی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ