اوستہ محمد، دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد ھلاک، کوہلو سے نعش برآمد

اوستہ محمد  نصیر آباد ڈویژن میں مختلف واقعات میں تین افراد قتل۔ پہلا واقع گوٹھ علی شیر جکھرانی میں پیش آیا جہاں سیاہ کاری کے الزم میں ملزم غلام ربانی نے اپنی بیوی مسماة (ح) اور اس کے آشنا کرم علی جکھرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہیں تھانہ میر حسن پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

دوسرا واقع سٹی تھانہ اوستہ محمد کے قریب جمالی پیٹرول پمپ کے ساتھ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان آدم خان بروہی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس  موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچادیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

دریں کوہلو : کوہلو کے علاقے لاسی زئی ایریا میں ایک نامعلوم شخص کی  برآمد ہوا ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کے پہاڑی سے گرنے کا شبہ ہے۔
نعش کو پوسٹ مارٹم و شناخت کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ مطابق
مذکورہ شخص کی موت سر اور گردن پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

نعش  شناخت کیلے  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شہید آغا محمود جان : تحریر: ڈاکٹر جلال بلوچ

جمعرات مارچ 14 , 2024
عام انسان جب دنیا چھوڑ کر چلاجاتا ہے تو اس کے جانے سے ایک خاندان یا چند ایک عزیز و اقارب مختصر مدت کے لیے کرب میں مبتلا ہوسکتے ہیں، اس کے بعد پھر معمول کی زندگی۔ اس کے برعکس اگر کوئی ایسا انسان جس کی زندگی کا محور ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ