بلوچستان مختلف اضلاع میں حادثات واقعات میں 8 افراد ھلاک ہوگئے

حب میں مختلف حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق۔ مکران کوسٹل ہائی سے پر لیاری ناکھٹی کے مقام پر ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں کار سوار ڈرائیور ھلاک، ریسکیو ٹیم زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہے۔

  حب کے صنعتی ایریا سے جھاڑیوں سے گولیاں لگی لاش برآمد ہوا ہے ۔

اوتھل کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان ھلاک نعشیں  حب ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ واقعات کے حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے حب کے صنعتی ایریا مصطفی سریا مل کے قریب سے جھاڑیوں سے ایک شخص کی گولیاں لگی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں پر مقتول کی 45 سالہ بہادر ولد کلیم کے نام اور رئیس گوٹھ کراچی کے پتہ سے شناخت ہواہے ۔ بعدازاں نعش ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیاگیا ۔

دوسرے واقعہ حب کے علاقہ چڑھائی میں پیش آیا جہاں پر 27سالہ حماد ولد علی دوست جو کہ پرائیویٹ اسکول کا ٹیچر بتایا جاتا ہے اسکول سے گھر پہنچنے کے بعد اپنے کمرہ  میں جاکر دروازہ  بند کرکے  پستول سے فائرکے اپنے آپ کو گولی مار خود کشی کرلی۔  متوفی کی نعش حب ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید برآں ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل کے قریب ایک سڑک حادثے میں 25سالہ زاہد نامی نوجوان ھلاک ہوگیا متوفی کی نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ،1شخص جاں بحق ہو گیا ، خبر کے مطابق اوتھل کے قریب کار گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے باعث کار میں سوار  شے مرید سکنہ گوادر  ایک شخص ھلاک ہو گیا ۔

خضدار کے علاقہ زہری میں بیٹری کا کرنٹ لگنے سے نوجوان ھلاک ۔ خضدار کے علاقہ زہری میں گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ  قریبی ڈیم میں مچھلی پکڑنے کیلئے جانے والے عمران زہری نامی نوجوان پانی میں بیٹری کی کرنٹ چھوڑ کے باعث  کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا ۔ 

واضح رہے ڈیم میں مچھلیوں کو کرنٹ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا وہ پانی کے اندر کرنٹ لگنے سے موقع ھلاک ہوگیا۔

دریں اثناء جعفرآبادکے علاقے زیروپوانٹ پر تیز رفتار کار الٹ گئی ایک شخص ھلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جعفرآباد میں زیروپوانٹ پر تیز رفتار کار الٹ گئی کار حادثے میں ایک شخص ھلاک، 2 زخمی ہوگئے ۔

ھلاک ہونے والے کی شناخت محی الدین لہڑی کے نام سے ہوا ہے ،زخمیوں میں اعجاز لاشاری اور یار محمد لاشاری شامل ہیں نعش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حب وندر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے ۔

کیچ سے اطلاع ہے کہ پانی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ھلاک ہواہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہد چچازاد بھائی کے ساتھ جبری لاپتہ

منگل جون 11 , 2024
ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اپنے کلینک سے چچازاد بھائی کے ساتھ سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ع علاقے بیروٹ مندوانی سے آج صبح ڈاکٹر شاھد اور اسکے چچازاد بھائی سیف اللہ کو انکے کیلنک سے پاکستانی فوج کی دست راست بدنام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ