خاران ،لسبیلہ ،چمن اور لورالائی فائرنگ روڈ حادثات میں میں 8 افراد ھلاک ہوگئے

خاران گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی خاران کراچی شاہراہ پر سیندک سے لے جانے والے قیمتی پتھر کے گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ٹرک گاڑی کی ڈرائیور محمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ذرائع کے مطابق ھلاک ہونے والے ڈرائیور کا تعلق ضلع خضدار کے تحصیل نال سے بتایا جاتا ہے۔ جسکی نعش کو نال خضدار روانہ کردیا گیا ، واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں وندر ناکہ کھارڑی کے قریب بریدہ کیمپ کے مقام پر شال کراچی شاہراہ پر مزدہ ٹرک اور ہائی روف سوزوکی وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ھلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
ھلاک ہونے والوں میں چار کی شناخت ظاہر ایوب ، شیہک،سہیل خالد،شہاب اور شعیب اکرم کے ناموں سے ہواہے ۔

بتایا جارہاہے کہ تین زخمیوں میں سے دو افراد دوران علاج چل بسے، دیگر زخمیوں کو کراچی ٹرامہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

چمن بارڈر کسٹم کے قریب مزدوری کرنے والا سیدعلی ولد عبداللہ قوم ملیزئی سکنہ رنگین چوک چمن این ایل سی کے قریب لوڈ ٹرک کی زد میں آکر ھلاک ہوگیا ۔ بتایا جارہاہے کہ مرحوم اپنے گھر کا واحد خود کفیل تھا ۔ نعش کو سول ہسپتال چمن لایا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع لورالائی میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص ھلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کلی نیو باور کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر اختر محمد ولد بلوچ خان قوم ناصر موقع پر ھلاک ہوا ، جسکی نعش لورالائی ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ میں  نجی اسکول کو نذر آتش کردیاگیا،عوامی حلقوں کی مذمت

ہفتہ مارچ 9 , 2024
کیچ  ساچ اسکول گلی کیمپس نذر آتش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نجی اسکول ساچ گلی کیمپس کو نذر آش کردیا، جس سے اسکول کو شدید نقصان پہنچا۔ آپ کو علم ہے  اس سے پہلے مذکورہ اسکول کے اسی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ