
ینگ لائیرز الائنس بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تنظیم نے بلوچستان سے ایڈووکیٹ آفتاب بلوچ کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آفتاب بلوچ کو 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے سریاب روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ وکلاء کے مطابق تاحال ان کے اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں کوئی مستند معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر حراست میں لینا، اس کی گرفتاری کو خفیہ رکھنا اور اہلِ خانہ کو اس کے مقامِ موجودگی سے بے خبر رکھنا آئینِ پاکستان، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے منافی ہے، خصوصاً ایک وکیل کی مبینہ جبری گمشدگی نہ صرف وکلاء برادری بلکہ پورے نظامِ انصاف کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
بیان میںینگ لائیرز الائنس کہ وکلاء کے تحفظ، پیشہ ورانہ آزادی اور قانونی وقار کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈووکیٹ آفتاب بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرکے ان کے اہلِ خانہ کو ان کی خیریت اور مقامِ موجودگی سے آگاہ کیا جائے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وکلاء کے بنیادی حقوق، تحفظ اور آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔