دکی پاکستانی فورسز اور مسلح افراد درمیان شدید جھڑپ ،کوسٹل ہاوے مختلف حادثات میں خاتون بیٹی سمیت 3 افراد ھلاک ،15 زخمی

بلوچستان کے علاقہ دکی میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپ  کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق آج مغرب کے وقت دکی میں ناصر کول کمپنی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد مسلح افراد کی کمک کیلئے ایف سی موقع پر پہنچی اور جھڑپ مزید شدت اختیار کرگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کران کوسٹل ہائی وے پر ایک ہی دن میں 3 حادثات، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد ھلاک ۔ اطلاع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پسنی گوادر سیکشن پر کنڈاسول کے قریب کراچی سے تربت جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی گیس ٹینکر  میں تصادم کے نتیجے میں تحصیلدار سٹلمنٹ حفیظ بلوچ کی اہلیہ اور صاحبزادی موقع پر ھلاک ہوگئیں۔

بعد ازاں کوسٹل ہائی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، ایک اور واقعہ میں کوسٹل ہائی وے اورماڑہ، پسنی سیکشن پر تیز رفتار گاڑی نے کلمت کے قریب نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ھلاک ہوا ، جبکہ گاڑی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، ایک اور اطلاع کے مطابق تربت، گوادر ایم 8 سیکشن پر دشت کے قریب مسافر کوچ اور ،،زمیاد،، گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

دریں اثناء تربت میں مسافر بس اور زمباد گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق دشت میں مسافر بس اور زمیاد گاڑی میں تصادم ہوا ۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق 12 زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

دکی میں قابض فورسز کے ساتھ لڑائی میں 1 ایف سی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی کیے۔ بی ایل اے

جمعرات مارچ 28 , 2024
دکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 27 مارچ کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں کو دکی میں ناصر کول کمپنی کے مقام پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح کارندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس پر سرمچاروں نے موقع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ