بارکھان میں الیکشن کیلئے مختص سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ،آواران فورسز چوکی پر حملہ

بارکھان میں الیکشن کیلئے مختص سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ،آواران فورسز چوکی پر حملہ

بارکھان کے علاقے ناھڈ کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارت کو بم حملے میں تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت کو آنے والی پاکستانی انتخابات کیلئے بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی تیاری ہورہی تھی۔

علاوہ ازیں آواران کے علاقے سیاہ گزی میں رات گئے مسلح افراد نے پاکستانی آرمی کی چوکی پر حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

آپ جانتے ہیں مقبوضہ بلوچستان بھر میں ریاستی انتخابات سے جڑے امیدواروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے شدت اور تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

تاہم ان حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انتخابی دفاتر  اور فورسز پر بم حملے

جمعہ فروری 2 , 2024
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انتخابی دفاتر اور فورسز پر بم حملے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ