شال تربت میں دھماکے، تین افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
دھماکے میں مظلوم اولسی تحریک کے انتخابی دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ کل رات ساڑھے نو بجے کے قریب سامی کلات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔
پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر و سابق وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے امیدوار رحمت صالح کے گھر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
دوسری جانب خاران شہر نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی سی آفس خاران کے سامنے اور این اے 260کے اُمیدوار اعجاز سنجرانی کی الیکشن کیمپ کے سامنے دو الگ الگ ٹائمنگ بم رکھے گئے جو پھٹ نہیں سکے۔
ادھر قلات میں گذشتہ رات قلات میں پیپلز پارٹی کے دو دفاتر کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔ جبکہ ڈیرہ بگٹی میں لینڈ مائن کا دھماکہ ہوا ہے۔
گوادر کے علاقے جیونی میں پولنگ اسٹیشن کیلئے مختص اسکول کو دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علا قے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے کی زد میں آکر متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفر ی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد کارروائی شروع کردی۔