مچھ پاکستانی کیمپ پر قبضہ کرنے والے 3 فدائین کی نعشوں سمیت 6 افراد کی نعشیں  ورثا ء کے حوالے

مچھ پاکستانی کیمپ پر قبضہ کرنے والے 3 فدائین کی نعشوں سمیت 6 افراد کی نعشیں ورثا ء کے حوالے

شال  بلوچ لبریشن آرمی  مجید بریگیڈ  کی 12 فدائین  کی مچھ میں سرکاری املاک پاکستانی ایف سی کیمپ کو دو دن تک 29 جنوری سے 31 جنوری  2024 تک  اپنے قبضہ میں رکھکر 78 سے زائد قابض دشمن اہلکاروں کو ھلاک کرنے بعد  جام شہادت نوش کرنے والے 3  فدائین کی نعشوں سمیت 6  افراد کی نعشیں ورثا نے دو دن  کی بڑی  جدوجہد  اور فورسز کی جانب سے تزلیل برداشت کرنے کے بعد حاصل کرنے   میں کامیاب ہوگئے ۔

لواحقین کے حوالے کیے گئے نعشوں میں شہید کاشف شاہوانی، شہید  ودود ساتکزئی، شہید سلال اکبر سمیت دیگر تین نامعلوم  شہدا ء  شامل ہیں جن کے نام سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

آپ کو معلوم ہے مچھ آپریشن کو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے آپریشن درہ بولان کا نام دیکر جاری بیان میں کہاتھا کہ مذکورہ آپریشن میں مجید برگیڈ کے 12 فدائین  نے حصہ لیا تھا ،جنھوں نے دشمن کے خلاف  آپریشن مکمل کرنے کے بعد اپنے آپ کو شہید کرکے امر ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب قابض پاکستانی کی  تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاہے کہ مچھ درہ بولان آپریشن کے دوران انھوں نے 24 افراد ھلاک کردیئے ہیں ۔تاہم انھوں نے نام جاری نہیں کیے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد جبری لاپتہ افراد کے لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کہیں  پاکستانی فوج نے مچھ میں سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد شرمندگی چھپانے کیلے  انکے پیاروں کو جعلی مقابلے میں  نشانہ تو نہیں بنایا ہے ۔ کیوں کہ بی ایل اے نے 12 سرمچاروں کے حوالے بیان دی ہے ، سوال یہ ہے کہ مزید 12 افراد کون ہیں جنھیں فوج نے ھلاک کردیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شہدائے آپریشن درہ بولان کی لازوال قربانی رہتی تاریخ میں امر رہیگی۔ بی ایل اے

جمعہ فروری 2 , 2024
شہدائے آپریشن درہ بولان کی لازوال قربانی رہتی تاریخ میں امر رہےگی۔ بی ایل اے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ