جھل مگسی ،قلعہ عبداللہ  دو افراد قتل ،کیچ قتل ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی ،بلیدہ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد زخمی

بلوچستان ضلع   جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ جھل مگسی کے گوٹھ کھدانی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا مقتول کی شناخت غلام عباس مگسی کے نام سے ہواہے ۔ قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی جارہی ہے۔

اس طرح  قلعہ عبداللہ توت اڈہ کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں  عبدالناصر کاکوزئی نامی شخص ھلاک ہوگیا ،نعش ٹرامہ سینٹر میزئی اڈہ منتقل کردیاگیا ہے ۔


علاوہ ازیں کیچ  کلاتک میں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت محمود ولد مولابخش سکنہ ھسادیگ کے نام سے ہوا ہے ۔ 

دریں اثناء کیچ کے علاقہ بلیدہ گلِی عبدالرحمن بازارمیں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے  جن میں 4خواتین اور دو مرد شامل ہیں ،خواتین میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال جامعہ بلوچستان کے مالی بحران حوالے بساک کی جانب سے ایجوکیشنل واک کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ جون 8 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے اعلی تعلیمی حقوق مہم کے حوالے ” بلوچستان یونیورسٹی کے موجودہ بحرانات” پر انٹریکٹیو سیشن اور ایجوکیشنل واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کے پہلے روز بتاریخ 06 جون 2024 کو "Revive Balochistan University: Fight For Your Rights” کے تحت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ