بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آپریشن درہ بولان کے تحت تنظیم کے چار یونٹوں فتح اسکواڈ، ایس ٹی او ایس، انٹیلی جنس ونگ اور مجید بریگیڈ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے مچھ شہر اور گردونواح کے داخلی و خارجی راستوں پر مکمل قبضہ کرکے اپنے زیر کنٹرول لیئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاہےکہ آپریشن درہ بولان کے آخری فیز میں، منصوبے پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرتے ہوئے بی ایل اے کی مجید بریگیڈ گھمسان کی لڑائی کے بعد کم از کم مزید بارہ دشمن فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اہم وسطی حصے میں داخل ہوچکی ہے۔ جہاں چھپے ہوئے دشمن کر ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہاہےکہ مجید بریگیڈ کے تمام فدائین اس بلوچی عہد کے ساتھ داخل ہوئے ہیں کہ وہ دشمن کی کیمپ سے محض شہید کی صورت نکلیں گے۔ تمام فدائین اپنی جیبوں میں دو اضافی گولیاں اپنے لیئے رکھ کر داخل ہوئے ہیں تاکہ گولیاں ختم ہونے کی صورت میں کوئی زندہ دشمن کے ہاتھوں گرفتار نا ہوسکے۔ ہم بلوچ قوم سے فدائین کی کامیابی کیئے دعاوں کی اپیل کرتے ہیں۔ مجید بریگیڈ کے فدائین کی تعداد آپریشن مکمل ہونے کے بعد ظاہر کیجائے گی۔