گوادر: جیونی کے علاقے پانوان میں فورسز کے جانب 10 مزید مکانات مسمار

گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی کے پانوان میں پاکستانی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 10 مکانات مسمار کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 6 جولائی کو کی گئی، جس میں بھاری مشینری اور بلڈوزرز کے ذریعے متعدد رہائشی مکانات کو منہدم کیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں کے مطابق مسمار کیے گئے گھروں میں محمد جان کلمتی، خالد کلمتی، جعفر کلمتی، غلام نبی کلمتی اور یارجان کلمتی کے مکانات شامل ہیں، جبکہ غلام نبی کلمتی کے سات کمروں پر مشتمل گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گھروں میں موجود سامان باہر نکال دیا گیا اور ان کی ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے جائی گئی، جس کے باعث وہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: سی پیک شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد

منگل جولائی 7 , 2026
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سی پیک شاہراہ (ایم-8) پر بلیدہ کراس کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد ایوب ولد بیبگر، سکنہ زامران، حال رہائشی آسکانی بازار آپسر کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ