
گوادر کے علاقے سربندن میں کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار تیل بردار زمباد گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت محمد اکبر ولد عبدالرحیم اور میانداد ولد محمد اکبر، ساکنان کنگانی وارڈ سربندن کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد لاشوں کو جی ڈی اے انڈس ہسپتال گوادر منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
