شال تربت: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل ایک زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت شال سمیت ضلع کیچ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق شال کے علاقہ سریاب روڈ پر نامعلوم افرادنے ایک نوجوان کوقتل کردیا ، جبکہ دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا جس میں ایک خاتون فائرنگ کے واقع میں قتل ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص قتل ہوا ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مراد ولد اصغر علی سکنہ تمپ کو قتل کردیا۔

مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر چھ گولیاں لگی ہیں تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے نواحی علا قے سے آوارن کے رہا ئشی شخص کی نعش گزشتہ روز بر آمد ہوا، جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت ناگمان ساکن آواران کے نام سے ہو ا ۔

وہاں تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماسٹر عبدالغی ولد فتح محمد سکنہ پروم شدید زحمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کیخلاف بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاج

بدھ مئی 1 , 2024
جنوبی کوریا : بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم جنوبی کوریا چیپٹر نے بوسان کے بِف اسکوائر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچ قوم پر ہونے والی انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اپنے غم و غصے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ