خاران میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری جبکہ آج خاران ریڈ زون سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ،دوسری جانب جبری لاپتہ افراد لیویز کے حوالے کیے گئے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ انکے پیارے جب تک انکے حوالے نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
خاران میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لواحقین کی جانب سے جبری لاپتہ افراد کے بازیابی کیلے احتجاجی جاری دھرنا گاہ سے ریلی نکالی گئی جس عام خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے کہاکہ خاران بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے خاران کے رہائشی تاجر امان اللہ محمد حسنی اور کلی جنگل رحمت اللہ سے امین اللہ ، ارشاد احمد، داؤد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر آج پانچویں روز بھی پر امن طریقے سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیاجائے ۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ خاران سے بی وائی سی اور دھرنا دینے والے لواحقین کو خبر دی گئی ہے کہ چاروں نوجوان پولیس و لیویز فورس کے حوالے کیے گئے ہیں ۔
جس کے بعد پولیس لیویز نے انھیں آج صبح گرفتار کرنے کا دعوی کرلیا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک گھنٹے کے اندر گرفتار لوگوں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم لیویز تھانہ کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔