خاران: پاکستانی خفیہ اداروں کے دفاتر پر حملہ دھماکے اور فائرنگ

خاران شہر میں یکے بعد دیگرے چار دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے سیکریٹریٹ روڈ جوکہ شہر کا ریڈ زون تصور کیا جاتا ہے، پر واقع پاکستانی خفیہ اداروں آئی آیس آئی اور ایم آئی کے دفاتر پر چار بم حملے کیے۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

یاد رہے کہ شہر میں قائم خفیہ اداروں کے دفاتر پر حملے اس سے پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ پچھلی مرتبہ اسی طرح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے مذکورہ دفاتر کو نشانہ بنایا تھا جسکے بعد فورسز نے بوکھلاہٹ میں آکر جوڈیشل مجسٹریٹ کے رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا اور بعد میں ایف سی نے جج کے گھر میں چھاپہ مارنے کی کوشش کی تھی تاہم لوکل پولیس اور عدلیہ کی مدد سے اسے روکا گیا تھا۔

خاران شہر میں مذکورہ ایریا کافی حساس تصور کیا جاتا ہے، جہاں خفیہ اداروں کے دفاتر کے علاوہ چند فاصلے پر ایف سی ہیڈکوارٹرز واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی سی آفس سمیت تمام محکموں کے آفسز بھی واقع ہیں۔ اس وجہ سے اس ایریا کے چاروں اطراف ایف سی کی چوکیاں قائم ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جھاؤ: نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا، شال میں لاپتہ شخص کی بازیابی کیلے مظاہرہ

منگل جولائی 2 , 2024
آواران: دو روز قبل جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ نامی نوجوان کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کورک جھاؤ کا رہائشی عبداللہ ولد عبدالمالک، باغ بازار میں ایک ہوٹل میں کام کر رہا تھا کہ اسے دو روز قبل دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ