ریاستی مخبر حمید مری کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے 28 اکتوبر کو بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ (N-65) کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ریاستی اہم مخبر حمید مری ولد جمع خان کو گرفتار کیا جس کے بعد شفاف تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ مچھ ، کولپور کے گرد ونواح کے علاقوں اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ریاستی مخبروں کے نیٹ ورکس کا انکشاف کیا ۔تفتیش کے دوران ریاستی مخبر حمید نے اپنے سنگین جرائم کا اعتراف کیا کہ وہ متعدد فوجی آپریشن میں شامل رہا خاص کر شاہرگ، یخو، ساگان، بزگر ، سارو اور بولان کے مختلف علاقے میں فوج کے ساتھ براہِ راست آپریشنز میں فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شرکت کے اعترافات کیا اور ایم ائی کے افسر کمال کے ساتھ بی ایل اے کے کمانڈر شہید سگار ماما میندو کے بھائی اور بھانجے کے شہادت میں ملوث رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماما میندو کے بھائی عارف اور بھانجا یوسف، کے اغوا اور شہادت میں حمید کا براہِ راست کردار تھا۔ عارف کو کوئٹہ کے گاہی خان چوک پر واقع ان کی دکان سے اغوا کروایا گیا۔ چند روز تک قید میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تاہم کچھ عرصے بعد انہیں دوبارہ لاپتہ کر دیا گیا اسی طرح ماما میندو کے بھانجا یوسف کو لاپتہ کرنے کے لیے ایم ائی کے کارندے کمال نے یوسف کی نشاندہی کے لیے حمید مری کو ڈھاڈر بلایا جس کے بعد یوسف کو لاپتہ کر دیا گیا بعد ازاں دونوں کو شہید کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ تفتیش کے دائرے کو مزید بڑھایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ حمید مری نے ریاست کے ہاتھوں کئی بلوچ نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کروایا ۔مختلف اوقات میں بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی کی مرکوزہ شخص نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاست کے لیے کام کرنے والے کئی اہم مخبروں کے نام بھی بتائے۔ مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں ائی ایس ائی ، ایم ائی اور ایف سی کیلئے کام کررہا تھا۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کے طرف سے حمید مری اور اس کے بھائی کو سخت تنبیہ کیا گیا تھا۔ مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور شہادتوں میں برا راست ملوث رہے ۔حمید مری اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوانوں کو دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی اور ضلع کچی بولان کے مختلف علاقوں جس میں مچھ، ڈھاڈر بی بی نانی، کولپور میں اس وقت کئی افراد پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے ہیں کچھ ضمیر فروش چند پیسوں کے عوض اپنے قوم سے غداری کر رہے ہیں ہم ایسے تمام عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کے دلالی اور فوجی چیک پوسٹوں اور ریاستی تمام اداروں سے دور رہیں ورنہ اپنے جان و مال کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ایسے تمام کارندوں کے متعلق مکمل معلومات و آگاہی رکھتے ہیں جوکہ قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ایسے عناصر مستقل میں ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے قومی غداروں کے لیے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ ملزم حمید مری کے اعتراف جرم کے بعد بلوچ قومی عدالت نے حمید مری کو قومی غداری کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی جس پر 8 نومبر کو عمل درآمد کر دیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شائستہ نور کلمتی کی جبری گمشدگی بلوچ خواتین کو خوفزدہ کرنے اوربلوچ خاندانوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

منگل نومبر 10 , 2026
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر روز ریاستی فورسسز بدترین انسانی حقوق کے پامالیاں کر رہے ہیں، اور بلوچ نسل کشی کے تسلسل میں آئے روز شدت لائی جارہئ ہے۔ گوادر کے علاقے جیونی، پانوان میں 9 نومبر کی رات تقریباً […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ